Pakistan

ملک میں خانہ جنگی کے لئے کچھ لوگ تبدیلی کے نام پر استعمال ہورہے ہیں۔ ملالہ نے تعلیم کے لئے کیا کیا؟ امت مسلمہ سازشوں سے ہوشیار رہے۔ مولانا فضل الرحمن


دور دور تک مڈٹرم انتخابات کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔ ملک میں خانہ جنگی کروانے  کے لئے کچھ لوگ تبدیلی کے نام پر استعمال ہورہے ہیں۔ نوچوان بچوں بچیوں کا راتوں کو مشترکہ ناچ گانا تبدیلی نہیں بلکہ بے حیائی کا فروغ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سے قوم کی   بچیاں پوچھتیں ہیں کہ ملالہ نے تعلیم کے لئے کیا کیاہے؟ امت مسلمہ سازشوں سے ہوشیار رہے۔ ہماری کوشش ملک کے آئین اور اسلامی اقدار کی حفاظت ہے۔ 



دھرنا ختم پیسہ ہضم

طاھر القادری نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا
طاہر القادری نے کہا کہ ان کی احتجاجی تحریک اگلے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہی دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اپنے خطاب میں انھوں نے دھرنے کے شرکا کو فتح کے جذبے کے ساتھ اپنے اپنے گھروں کو واپس جانے کی ہدایت کی۔
انھوں نے کہا کہ اب ملک میں شہر شہر دو دو دن کے دھرنے ہوں گے جن میں وہ خود شریک ہوں گے۔
طاہر القادری نے کہا کہ اب پہلے 23 اکتوبر کو ایبٹ آباد میں دھرنا ہوگا جس کے بعد محرم الحرام کی وجہ سے اس مہم میں تعطل آئے گا اور ایک ماہ بعد 23 نومبر کو بھکر، پانچ دسمبر کو سرگودھا، 14 دسمبر کو سیالکوٹ اور پھر 25 دسمبر کو کراچی میں دھرنا ہوگا۔

No comments:

Post a Comment